مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کا ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ امریکی پولیس کے مطابق طیارہ ٹیکساس کے شہر فریڈرکس برگ میں ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گرا، طیارہ گرنےسے پارکنگ میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق ٹیکساس میں گرنے والا لڑاکا طیارہ پی51 ڈی مسٹینگ طرز کا تھا، پی51 ڈی مسٹینگ لڑاکا طیارے دوسری جنگ عظیم اور کورین جنگ میں استعمال ہوئے تھے۔
دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا جنگی طیارہ گر کر تباہ / پائلٹ اور اس کا ساتھی ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کا ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
News ID 1885725
آپ کا تبصرہ